بہار سمیت پورے ملک میں شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کی مخالفت میں زبردست احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھبھوا ہیڈ کوارٹر اور موہنیاں میں ایک طرف بی جے پی اور وی ایچ پی کارکنان اس سی اے اے قانون ایکٹ کے حمایت میں ہیں، تو دوسری جانب جن ادھیکار پارٹی بھاکپا مالے، آر جے ڈی، کانگریس نے مخالفت میں مظاہرہ کیا ہے۔
وہیں بی جے پی کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں بڑی تعداد میں جمع نوجوان وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ زندہ باد اور ہندو مذ ہبی جیسے نعرے بلند کیے ۔
یہ ریلی بھبھوا شہر کے پٹیل کالج سے شروع ہو کر ایکتا چوک پر اختتام ہوئی ہے۔
ریلی کے ذریعہ بی جے پی کارکنان نے عوام کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ کس طرح سے کیب اور این آر سی ملک کےمفاد میں ہے۔
وہیں دوسری جانب جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ سابق رکن اسمبلی رام چندر یادو نے کیب کے مخالفت کرتے ہوئے بھبھوا روڈ ریلوے اسٹیشن پہنچ کر ریل کی آمدرفت روک دیا۔