اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور ایس پی نے جھڑپا گاؤں کو گود لیا

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے نکسل متاثر ادھورا بلاک میں پولیس اور عوام کے درمیان آپسی تال میل کو بڑھانے اور ترقیاتی کام کو شروع کرنے کے سلسلے میں کیمور ایس پی دلنواز احمد نے ادھورا بلاک کے جھڑپا گاؤں کو گود لے لیا ہے۔

کیمور ایس پی نے جھڑپا گاؤں کو گود لیا
کیمور ایس پی نے جھڑپا گاؤں کو گود لیا

By

Published : Feb 24, 2020, 3:17 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:52 AM IST

کیمور ایس پی دلنواز احمد نے نکسل متاثر علاقے میں پولیس اور پبلک درمیان رابطہ قائم کرنے اور ایک دوسرے کا اعتماد حاصل کرنے کے واسطے ایک نئی پہل کی شروعات کرتے ہوئے ادھورا بلاک کے جھڑپا گاؤں پہنچے۔

اس نئی پہل کے تحت انہوں نے جھڑپا گاؤں کے اسکولی بچوں کے درمیان کتاب، قلم اور کاپیوں کی تقسیم کی۔

کیمور ایس پی نے جھڑپا گاؤں کو گود لیا

ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کی جھڑپا کو ترقی یافتہ گاٶں کے فہرست میں شامل کرنا اہم مقصد ہے۔ساتھ ہی عوام اور پولس کے بیچ بہتر تال میل کو قاٸم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جھڑپاکو ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیم سے جوڑا جاٸیگا۔ساتھ میں بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنا اور انہیں مین اسٹریم سے جوڑا جاٸیگا۔

واضح رہے کہ کیمور ضلع ریاست اترپردیش اور چھتیس گڑھ کا سرحدی علاقہ ہے۔اس ضلع کے گیارہ بلاکوں میں چھ بلاک سرحدی علاقے میں شامل ہیں۔

کیمور ایس پی نے جھڑپا گاؤں کو گود لیا

جس میں ادھورا بلاک اترپردیش کے سونبھدر کے ساتھ چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا کے سرحد سے منسلک ہے۔جس میں اھورا بلاک نکسل زدہ علاقہ ہے۔اس علاقے کے اطراف میں جنگل اور پہاڑیاں ہونے کی وجہ سے نکسلیوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہے۔

پانچ سال قبل یہ علاقہ گولیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج اٹھتا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ پولیس کی مستعدی نے آج لوگوں میں امن کا ماحول قائم کیا ہے۔

نکسل متاثر علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوامی لوگ حکومت کی ترقیاتی پروگرام سے محروم تھے۔لیکن ایس پی دلنواز کے ذریعہ اسکول میں بچوں کے درمیان مفت اسکولی اشیاء تقسیم کرنا عام لوگوں کے درمیان قابل تعریف ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details