سول سرجن کی اس کاروائی سے درگاٶتی کے دیگر غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی نرسنگ ہوم کے ڈاکٹروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ سول سرجن کو دیکھتے ہوئے کئی نجی نرسنگ ہوم کے آرگنائزر فرار ہوگئے ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق دس دن قبل درگاٶتی تھانہ حلقہ کے دہی آٶں کے درگا دیوی کو اہل خانہ نے آیوش اینڈ فریکچر کلینیک میں داخل کرایا تھا ۔جہاں علاج کے دوران بچہ اور اس کی ماں دونوں کی موت ہوگئی تھی۔