ریاست بہار کے ضلع کیمور کے کدرا تھانہ علاقہ میں گذشتہ رات شادی کی تقریب میں آئے ایک نوجوان کے قتل معاملہ میں کدرا پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ تھانہ کدرہ میں ایف آئی آر درج ہونے کے 24 گھنٹہ کے اندر پولیس نے شامل ملزم کو گرفتار کیا ہے۔حالانکہ ابھی تک گرفتار شخص کے ذریعہ کی گئی تفتیش میں قتل کی وجہ واضح طور پر نہیں بتائی گئی ہے، لیکن پولیس اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہی ہے۔
ویویک قتل معاملہ: کیمور پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر مجرم کو کیا گرفتار - کمیور ویویک قتل کیس
کیمور کے میں گذشتہ رات وویک نامی شخص کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ لیکن ابھی تک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوپائی ہے۔
اس ضمن میں ایس ایچ او کدرہ نے بتایا کی کدره تھانہ کے سکری موضع میں 18.06.2021 کی رات کو وویک کمار ولد راجیش سنگھ کا قتل کر دیا گیا تھا۔ وویک کما ر رہتاس ضلع کے چینا ری تھانہ کا رہنے والا ہے۔ جو ایک شادی تقریب میں شرکت کی غرض سے یہاں آیا تھا۔ وہ برات سے واپس ہو کے سکری لوٹ ہی رہا تھا کہ تبھی سکری میں اچانک گولی مار کر اسے ہلاک کردیا گیا ۔
اس سلسلے میں تھانہ کدرہ میں مقدمہ نمبر درج کرلیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ملوث ملزم الوک کمار ولد مہنگو یادو کو گاؤں سکری سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جسے ضروری کارروائی کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔