اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور پولیس نے انٹری مافیا کو گرفتار کیا

کیمور پولیس نے ضلع کیمور کے قومی شاہراہ ٹو سے مالبردار ٹرکوں سے وصولی کرکے داخلہ کرانے والے مافیا کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، نیز ان کے پاس سے ایک موٹرسائیکل، ایک آلٹو کار اور ایک موبائل کو بھی ضبط کیا ہے۔

Kaimur police arrest entry mafia
کیمور پولیس نے انٹری مافیا کو گرفتار کیا

By

Published : Aug 29, 2020, 7:37 PM IST

ریاست بہار کی کیمور پولیس نے ضلع کے موہنیاں تھانہ علاقہ کے اکوڑھی گاؤں کے سامنے این ایچ 2 سے انٹری مافیا کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، نیز اس کے پاس سے ایک موٹرسائیکل، ایک آلٹو کار اور ایک موبائل بھی برآمد کیا ہے۔

گرفتار انٹری مافیا کو موہنیاں پولیس اسٹیشن پر پوچھ تاچھ کے بعد بھبھوا جیل بھیج دیا گیا، تفتیش کے بعد پولس مزید کاروائی کرنے میں مصروف ہوگئ ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کاروائی خفیہ اطلاع کے بنا پر کی گئی، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ آلٹو کار میں انٹری مافیا بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ دیگر مافیا موٹر سائیکلوں کی مدد سے ہاتھوں کے اشاروں سے اوورلوڈ ریت ٹرک کو چار سے پانچ ہزار کے ساتھ داخل کرا رہے تھے، موہنیاں پولیس جب معلومات کی تصدیق کے لیے اکوڑھی گاؤں کے قریب پہنچی تو پولیس کو دیکھ کر کار میں موجود ایک شخص اور موٹرسائیکل چھوڑ کر دو افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے، وہیں کار میں بیٹھے ہوئے ایک شخص کو پولیس نے بھاگتے وقت گرفتار کرلیا۔

گرفتار شخص شہزادہ کمار ولد دھن بابو رائے، بھٹولی تھانہ نوکھا، ضلع روہتاس کا رہائشی ہے، انکوائری کے دوران اس نے بتایا کہ اندرجیت سنگھ عرف رانا ساسارام ​​، شمپو شرما موہنیاں اور وکاس کمار کدرا چاروں افراد اوورلوڈ ٹرک کو کراس کراتے ہیں۔ ہر 20 کلو میٹر پر ہمارے لوگ ٹرکوں کو جگہ دینے کے لیے رہتے ہیں اور ہم اندراج کا کام کرتے ہیں۔ ضبط موبائل میں بہت سے ٹرکوں کا موبائل نمبر لوکیشن کو محفوظ کرکے پولیس تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details