اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: کانگریس کی ڈیجیٹل ممبر سازی کی نئی مہم - کیمور کانگریس ڈیجیٹل مہم کے تحت ممبر بنار ہی

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کانگریس پارٹی کی جانب سے قومی صدر راہل گاندھی کی اپیل پر ڈیجیٹل ممبر سازی کا کام عروج پر ہے۔

کیمور:کانگریس ڈیجیٹل مہم کےتحت بنا رہی ممبر
کیمور:کانگریس ڈیجیٹل مہم کےتحت بنا رہی ممبر

By

Published : Aug 10, 2020, 4:56 PM IST

ضلع کیمور میں دو درجن سے زاٸد کانگریس لیڈر اس مہم کو کامیاب بنانے کے لۓ عوامی رابطہ مہم چلا رہے ہیں۔ کورونا دور میں کانگریس سمیت سبھی پارٹیاں ان دنوں آن لاٸن کا سہارا لے رہی ہیں۔

اس سے متعلق کانگریس لیڈر ونود شننکر پانڈے نے بتایا کہ ملک میں وبا کو دیکھتے ہوئے بہار میں ڈیجیٹل مہم کے تحت لوگوں کو ممبر بنانے کا کام کیا جا رہا ہے۔اس مہم کے تحت کانگریس پارٹی کے ایپ کے ذریعہ ممبر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر لوگ اس ممبر مہم میں شامل ہو رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر انیل تیواری اور ونود پانڈے کے ذریعہ اس مہم میں تیزی لاٸی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details