کیمور میں بھبھواہ۔موہانیہ روڈ پر ایک مزدور اس وقت سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگیا جب وہ کام پر جا رہا تھا۔ ہلاک مزدور کی شناخت ضلع کے موہانیہ تھانہ کے مہراریہ گاؤں کے سُشیل شرما کے طور ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جاں بحق ہونے والا مزدور بذریعہ موٹر سائیکل اپنے گاؤں سے چین پور تھانہ کے کرکٹ گڑھ جارہا تھا۔ تبھی نامعلوم سواری نے بھبھوا-موہانیہ شاہراہ پر اسے ٹکر مار دی جس میں وہ ہلاک ہوگیا۔