اردو

urdu

کیمور: آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں گائے ہلاک

By

Published : Oct 4, 2019, 5:48 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں قدرتی قہر کا سلسلہ جاری ہے۔ چین پور بلاک کے مدورنا گاٶں میں گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے سے 25 سے زائد گائے ہلاک ہو گئی ہیں۔

کیمور: آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں گائے ہلاک

موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ رات کے 2 بجے رونما ہوا۔ جب سبھی لوگ سو رہے تھے۔

کیمور: آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں گائے ہلاک

کسانوں نے بتایا کہ 'جب وہ صبح اٹھے تو اپنے گئو شالہ میں گئے تو گائیوں کو مرا ہوا پایا۔'

اس سلسلے میں پنچایت کے مکھیا پربھو ناراٸن سنگھ نے بتایا کہ 'مدورنی گاٶں کے کسان دودھ ناتھ یادو کی 10 گائے مری ہوئی پائی گئی۔ وہیں سریندر یادو کی 14گائے اور گوڑسرا گاٶں کے کسان کی 6 گائے آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے ہلاک ہو گئیں۔

اس سلسلے میں کسانوں کا مطالبہ ہے کہ 'انہیں معاوضہ دیا جائے۔ ان کی روزی روٹی ان گائیوں سے ہی چلتی تھی۔'

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details