کیمور:بہار کے ضلع کیمور کے سرکاری ہسپتال میں باحجاب خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ Kaimur Govt Hospital Hijab
اطلاعات کے مطابق موہنیاں شہر کے وارڈ نمبر سات کے رہائشی علاؤ الدین انصاری کی اہلیہ گوہر آرا اپنی بیٹی عالیہ کی علاج کے لیے سرکاری ہسپتال پہنچی جہاں ڈاکٹر پریم شنکر نے حجاب پر اعتراض کرتے ہوئے علاج کرنے سے انکار کردیا۔ Muslim Woman Alleges She Was Refused Treatment
گوہر آرا کا کہنا ہے کہ حجاب دیکھتے ہی ڈاکٹر غصے میں آگئے اور انہیں ماسک پہن کر آنے کو کہا، جس پر انہوں نے کہا کہ 'جب وہ مکمل طور پر اپنے آپ کو ڈھک کر رکھی ہیں تو پھر ماسک پہننے کی کیا ضرورت ہے۔
وہیں ڈاکٹر حجاب کو اتارنے اور ماسک لگا کر آنے کی ضد پے اڑے رہے اور کہا کہ حجاب اتار کر آئیں گی تبھی دوائی لکھیں گے۔