اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور قتل واقعہ کے مجرمین کی جلد گرفتاری کا مطالبہ - آر جے ڈی کے رہنما پروفیسر رامبلی چندرونشی

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں سنیچر کی رات ایک دوہرے قتل کا معاملہ پیش آیا جبکہ اس پر سیاسی بیان بازیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Kaimur double murder case: Villagers demand arrest of those involved in 'murder'
کیمور قتل واقعہ کے مجرمین کی جلد گرفتاری کا مطالبہ

By

Published : Jun 2, 2020, 10:08 PM IST

آر جے ڈی کے رہنما پروفیسر رامبلی چندرونشی نے رام پور بلاک کے گاؤں تراٶں پہنچکر مہلوکین کے افراد خاندان سے ملاقات کی۔

واقعہ میں بنشی چندرونشی ور ان کا بیٹا ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد سیاسی رہنما متوفی کے گھر پہنچ کر افراد خاندان کو پرسہ دے رہے ہیں۔

اس موقع پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں دوہرے قتل معاملہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور بہار میں بڑھتی مجرمانہ سرگرمیوں پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

پریس کانفرنس مں متاثرہ خاندان کو دس لاکھ روپئے ایکس گریشیا، پی ڈی ایس دوکان کا اجازت نامہ، پولیس تحفظ اور مجرمین کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر ضلع پریشد کے سابق صدر روہتاس چندر دیو، سینئر رہنما برجو سنگھ پٹیل، ضلعی صدر اکلو رام ، شہر کے صدر اونیش پانڈے ، ڈاکٹر سچیڈانند سنگھ، عظیم الدین انصاری، چندراموہن پال، سدیشور کشواہا، قمرخان اور پشوپتی ناتھ سنگھ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details