ریاست بہار کے کیمور میں کورونا کا خوف ابھی کم نہیں ہوا ہے۔ کورونا کی تازہ رپورٹ میں جن 19 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ان میں ضلع مجسٹریٹ کا بھی نام شامل ہے۔
ڈی ایم کو مثبت ہونے سے یہ کیمور انتظامیہ کے لئے انتہائی تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ قانون ساز اسمبلی کا انتخاب سر پر ہے، انتظامی سطح پر تیاریاں جاری ہیں۔
ای وی ایم سے لیکر ووٹر لسٹ، بوتھ کا انتخاب جیسی کئی چیزوں کی تیاریاں شباب پر ہے۔ ایسی صورتحال میں، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری کے مثبت کے بعد انتخابی تیاریوں پر اثر پڑنے کی امکان لگا یا جا رہا ہے۔ وہیں کیمور ڈی ایم کا چارج اب ڈسٹرکٹ پبلک شکایات نفاذ افسر کے پاس ہوگا۔