اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمورکے ڈی ایم اور ایس پی نے قبائلیوں سے ملاقات کی

کیمور کے ڈسٹرک مجسٹریٹ نے آج ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے پہاڑی بلاک کے ادھورا پہنچے۔ جہاں انہوں نے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ بلاک دفتر کا بھی معاٸنہ کیا اور اعلی افسران کو بروقت کام کرنے کی ہدایت دی۔

کیمورکے ڈی ایم اور ایس پی نے قبائلیوں سے ملاقات کی
کیمورکے ڈی ایم اور ایس پی نے قبائلیوں سے ملاقات کی

By

Published : Jan 23, 2021, 9:25 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے ڈسٹرک مجسٹریٹ اور ایس پی نے مشترکہ طور پر آج ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے پہاڑی بلاک کے ادھورا پہنچے۔ جہاں انہوں نے ترقیاتی کاموں کے ساتھ بلاک دفتر کا بھی معائنہ کیا۔


اس دوران ڈی ایم نودیپ شکلا نے بلاک میں موجود بی ڈی او آلوک شرما سے تمام ترقیاتی کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کی اور ترقیاتی کاموں میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔

موقع پر پہنچے مقامی باشندہ بھگوان یادو سے ڈسٹرک مجسٹریت کو عوام کی پریشانیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ادھورا بلاک میں نل جل اسکیم مکمل طور پر ناکام ہے۔ مذکورہ اسکیم سے صرف پانچ فیصد لوگوں کو ہی فائدہ ہوا ہے۔


وہیں ڈمراٶ پنچایت کے نیبو لال یادو نے ڈی ایم کو بتایا کہ کدھار کلا گاؤں میں ایک بھی چاپا کل نہیں ہے جس سے غریب بے سہاروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے بعد ڈی ایم نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ علاقے بروقت کام کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details