اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور:کنویں سے آٹھ سالہ بچی کی لاش برآمد - بہار کے ضلع کیمور

کیمور میں واقع مسوئی گاؤں میں کنویں سے ایک آٹھ سالہ بچی کی لاش مشکوک حالت میں برآمد ہوئی۔ پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھبھوا روانہ کیا۔

کیمور:کنویں سے آٹھ سالہ بچی کہ لاش برامد
کیمور:کنویں سے آٹھ سالہ بچی کہ لاش برامد

By

Published : Sep 23, 2021, 1:37 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں واقع مسوئی گاؤں میں کنویں سے ایک آٹھ سالہ بچی کی لاش مشکوک حالت میں ملی۔ اس واقعہ کے بعد کچھ لوگ بچی کی ماں پر ہی قتل کا الزام لگا کر اس کی جم کر پٹائی کر دی۔ جس کے بعدواقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے لاش کو کنویں سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھبھوا روانہ کیا۔

متوفی 8 سالہ بچی معراج عالم کی بیٹی خوشی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خوشی اپنی ماں گڑیا خاتون کے ساتھ ہی مسوئی گاٶں میں کرائے کے مکان میں رہتی تھی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے ہی خوشی کو کنویں میں پھینکا ہے، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کا ہے کہ گڑیا خاتون نے تین شادی کی ہے۔ پہلا شوہر معراج عالم سے ایک بچی خوشی تھی۔ خوشی کی پیداٸش کے بعد ان کی والدہ گڑیا نے دوسری شادی کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیمور:تھانہ میں چوری کی شکایت درج کرانے پہنچی متاثرہ کو پولیس نے بھگایا

اس کے بعد دوسرے شوہر کو چھوڑ تیسری شادی کرنے کے بعد شوہر ٹیپو سلمانی کے ساتھ دہلی میں رہ رہی تھی۔ پھر وہ دہلی سے آنے کے بعد اپنے میکہ میں ہی ایک کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی۔

مقامی لوگوں نے گڑیا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گڑیا کو کئی بار لڑکی کے ساتھ کنویں کی طرف جاتے دیکھا گیا۔ آخری بار جب وہ خالی ہاتھ واپس آئی اور شور مچانا شروع کیا کہ لڑکی لاپتہ ہے، جس کے بعد گاؤں والوں نے ادھر ادھر تلاش کی لیکن لڑکی کا پتہ نہیں چل سکا۔ اس کے اگلے ہی دن بچی کی لاش کنویں میں ملی۔ فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details