ضلع کیمور کے چین پور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آج سے غیر معینہ مظاہرہ و احتجاج کیا جارہا ہے۔اس مظاہرے کی رہنمائی آل انڈیا علما بورڈ کی کیمور یونٹ کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔
کیمور: سی اے اے کے خلاف آج سے غیر معینہ احتجاج - shaheen bagh
آل انڈیا علما بورڈ کی جانب سے بہار کے ضلع کیمور کے چین پور میں آج پانچ فروری سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف غیر معینہ مظاہرے کا آغاز کیا جارہا ہے۔
![کیمور: سی اے اے کے خلاف آج سے غیر معینہ احتجاج سی اے اے کے خلاف آج سے غیر معینہ احتجاج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5960326-589-5960326-1580842998623.jpg)
سی اے اے کے خلاف آج سے غیر معینہ احتجاج
کیمور یونٹ کے صدر سید اشفاق عرف ببلو اس احتجاج کے لیے تیاری کروارہے ہیں۔اس کے لیے سید اشفاق اور ان کی ٹیم کثیر تعداد میں عوام سے شرکت کی اپیل کررہی ہیں۔ عوامی رابطہ کے ساتھ ساتھ یہاں سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیا جا رہا ہے۔
اس متعلق صد ر موصوف نے بتایا کہ ملک کے دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر اب یہاں بھی غیر معینہ احتجاج و مظاہرہ کیا جائے گا جس میں سبھی مذاہب کے لوگ سے شرکت کر اس قانون کی پروز مخالفت کی اپیل کی جا رہی ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 5:40 AM IST