اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kailash Vijayvargiya Big Comments نتیش کمار امریکی لڑکی کی طرح ہیں جو ہر ہفتہ بوائے فرینڈ بدلتی ہے، کیلاش وجے ورگیہ - بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر کیا طنز

نتیش کمار نے بی جے پی سے ناطہ توڑ کر آر جے ڈی کے ساتھ حکومت تشکیل دی ہے،نتیش کمار کے وزیر اعلی بننے اور تیجسوی یادو کے نائب وزیر اعلی بننے کے معاملے میں بی جے پی رہنما وجے ورگیہ نے کہا کہ جس امریکہ میں لڑکیاں اپنے بوائے فرینڈز کو تبدیل کرتی ہیں ٹھیک یہی صورتحال بہار کی بھی ہے۔ BJP's Vijayvargiya Stirs Row With Remark on Nitish Kumar

کیلاش وجے ورگیہ
کیلاش وجے ورگیہ

By

Published : Aug 19, 2022, 9:29 AM IST

بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں بہار کی سیاست میں ہونے والی پیش رفت پر کڑی تنقید کی ہے۔ نتیش کمار کے آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد کرنے اور تیجسوی یادو کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کے معاملے میں وجے ورگیہ نے کہا کہ جس طرح لڑکیاں امریکہ میں اپنے بوائے فرینڈ بدلتی رہتی ہیں، وہی صورتحال بہار کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریاست کی سیاست سے جڑے کئی مسائل پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔BJP's Vijayvargiya Stirs Row With Remark on Nitish Kumar

کیلاش وجے ورگیہ

اندور میں پترو پروت پر پریس سے بات چیت کے دوران کیلاش وجے ورگیہ نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بہار میں سیاسی ہلچل تھی، اس وقت میں امریکہ میں تھا، پھر وہاں بحث کے دوران امریکہ میں کسی نے کہا کہ ہمارے یہاں ایسا ہوتا ہے، لڑکیاں کبھی بھی اپن بوائے فرینڈ بدل لیتی ہیں۔ کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ کا بھی ایسا ہی موقف ہے کہ کب کس سے ہاتھ ملانا ہے اور کب رخصت ہونا ہے۔

شیوراج سنگھ چوہان کو بی جے پی پارلیمانی بورڈ سے ہٹائے جانے کے سوال پر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ یہ پارٹی کا عمل ہے۔ پارٹی اسی کے مطابق اپنے عہدیداروں کا انتخاب کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستیہ نارائن جاٹیہ جی کو مدھیہ پردیش سے موقع ملا ہے، وہ ایک اچھے محنتی کارکن ہیں۔ جہاں تک شیوراج جی کا تعلق ہے مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ چوہان ہماری قیادت کر رہے ہیں، اگلا الیکشن ان کی قیادت میں ہی لڑا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Agniveer to Get Priority for Security of BJP Offices: بی جے پی کے دفتر میں اگنی ویر کو چوکیدار کے طور پر ترجیح دی جائے گی، کیلاش وجے ورگیہ

کیلاش وجے ورگیہ نے کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ کے اس دعوے کی بھی تردید کی جس میں وہ ریاست میں کانگریس کی اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ کمل ناتھ جی 75 کو پار کر چکے ہیں، اس لیے وہ جو بھی کہیں گے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details