اردو

urdu

ETV Bharat / state

Journalists Honored With Award کیرالا کے گورنر عارف محمد خان کے ہاتھوں صحافی و شاعر معین گریڈیہوی کو ایوارڈ

معین گریڈیہوی متعدد شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی دوکتابیں افسانوی مجموعہ آنکھوں کا لہو بہار اردو اکامی پٹنہ اور ڈراموں کےمجموعے پیغام اردو ڈائریکٹوریٹ پٹنہ بہار کے مالی تعاون سے منظر عام پر آچکی ہیں اور تین شعری مجموعے نعت، غزل، نظم گیت کے علاوہ مختلف عنوانات پر مبنی دس کتابیں زیر ترتیب ہیں۔Awarded by Governor Arif Muhammad Khan

By

Published : Nov 22, 2022, 2:13 PM IST

معین گریڈیہوی نوازے گئے
معین گریڈیہوی نوازے گئے

سینئر صحافی و شاعر معین گریڈیہوی سمیت متعدد حلقوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کئی اہم شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں کیرالا کے گورنر عارف محمد خان کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا، بہار ہندی ساہتیہ سمیلن کے صدر انل سلبھ کی صدارت میں منعقد تقریب میں معین گریڈیہوی ساہتیہ شاردول ایوارڈ سے سرفراز کئے گئے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر قاسم خورشید ساہتیہ ماٹنڈ ایوارڈ اور شاعرہ طلعت پروین چوڑامنی ایوارڈ سے سرفراز ہوئیں۔ ان کے علاوہ ملک کے مختلف ریاستوں سے آئے ادباء جیسے ڈاکٹر اوشا کرن خان، ڈاکٹر نیلما ورما، منی بین دویدی، ممتا بنرجی،ڈاکٹر پشپا کماری، ڈاکٹر رویندر اپادھیائے، ڈاکٹر سدھیشور پرساد سنگھ سریش چودھری انڈو، برجیش پانڈے، ڈاکٹر اشوک کمار جیوتی، سیتا رام سنگھ پربھنجن،ادے نارائن سنگھ،ڈاکٹر جوالا پرساد سندھیاپشپا، کالیکا سنگھ، پریم کمار ورما، ڈاکٹر راج کمار مینا اور ڈاکٹر اجیت کمار پوری بھی نوازے گئے ۔Awarded by Governor Arif Muhammad Khan

معین گریڈیہوی متعدد شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں. ان کی دو کتابیں افسانوی مجموعہ آنکھوں کا لہو بہار اردو اکامی پٹنہ اور ڈراموں کےمجموعے پیغام اردو ڈائریکٹوریٹ پٹنہ بہار کی مالی تعاون سے منظر عام پر آچکی ہیں اور تین شعری مجموعے نعت، غزل، نظم گیت کے علاوہ مختلف عنوانات پر مبنی دس کتابیں زیر ترتیب ہیں۔ معین گریڈیہوی 36 سالوں سے پرنٹ میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹیلی فلمس اور فیچر فلمس، سیریلوں اور درجنوں ڈراموں میں بھی بطور اداکار کام کیا۔

معین گریڈیہوی ڈرامہ نگاری کے علاوہ کئی اسٹیج ڈراموں کی کامیاب ہدایت کاری کی ہے، اس لیے معین گریڈیہوی کو بہار ہندی ساہتیہ سمیلن کی جانب سے ساہتیہ شاردول ایوارڈ ملنے پر ان کے دوست احباب و رشتہ داروں کے علاوہ ادیبوں ، صحافیوں، قلمکاروں، فنکاروں اور ہدایت کاروں نے مبارکباد پیش کیے ہیں ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details