اردو

urdu

روزگار میلے میں بے روزگاروں کا ہجوم

By

Published : Feb 14, 2020, 5:49 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:34 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں محکمہ منصوبہ بندی کی جانب سے دو روزہ روزگار میلے کا اہتمام کیا گیا جہاں ملازمت کے لیے بے روزگاروں کا ہجوم امڈ پرا۔

روزگار میلے میں بے روزگاروں کا ہجوم
روزگار میلے میں بے روزگاروں کا ہجوم

میلے کا افتتاح ریاستی وزیر برائے محکمہ لیبر وجے کمار سنہا نے شمع روشن کرکے کیا۔ شہر گیا میں واقع گیا کالج کے اسپورٹس کمپلیکس میں روزگار میلہ کا اہتمام کیا گیا۔

ملک کی قریب تین درجن بڑی کمپنیاں اس میں شامل ہوئی ہیں جو سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار دیں گی اور نوجوانوں کا ہاتھوں ہاتھوں انتخاب کیا جارہا ہے۔

تاہم بے روزگار نوجوانوں کی ایسی بھیڑ یہاں امڈی ہے کہ کمپنیوں کو انتخاب کرنے میں بھی دشواریاں ہورہی ہیں۔ پہلے روز کئی بڑی کمپنیاں نہیں پہنچی ہیں، توقع ہے کہ کل پندرہ فروری ہفتہ کو بقیہ کمپنیاں پہنچیں گی۔

روزگار میلے میں بے روزگاروں کا ہجوم

اس میں بے روزگار معذور امیداروں کو پہلی ترجیح دی جارہی ہے، بغیر کسی ایڈوانس رقم کے معذور امیداروں کو آئسکریم گاڑی دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی انھیں پہلی بار چار تا پانچ ہزار روپئے کا مفت آئسکریم اسٹاک بھی دیا جائے گا۔

ریاستی وزیر وجئے کمار سنہا نے بتایا کہ ریاست کے کسی ایک ضلع میں یہ روزگار میلہ ہر ہفتہ جمعہ اور سنیچر کو لگتا ہے، گیا میں لگے روز گار میلے میں پہلے دن کئی کمپنیاں نہیں پہنچی ہیں تاہم وہ کل ضرور پہنچیں گی۔

واضح ہو کہ مرکزی حکومت کے وژن بھارت کے تصور کے تحت اتھان یوجنا کے ذریعے ملک کی نجی کمپنیوں کے ذریعے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرایا جارہا ہے۔

اتھان منصوبہ کو زمینی سطح پر لانے کی یہ ایک بڑی کوشش ہے۔ محکمہ منصوبہ بندی کے اقدام پر کمپنی نے پہلے جزوی طور پر معذوروں کوروزگار دے گی جو خود ملازمت کرنے پر رضا مند ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details