ریاست بہار کے پٹنہ ایس ایس پی کے پی ایف آئی اور آر ایس ایس والے بیان پر سیاست تیز ہو گئی ہے بی جے پی نے جہاں ایس ایس پی کو برخاست کرنے کے مطالبہ کیا ہے وہیں ہندوستانی عوام مورچہ کے سرپرست و سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے کہا ہے کہ 'دلت ہونے کے سبب صرف ایس ایس پی ڈھلوں کو پریشان کیا جا رہا ہے اگر یہی بات کسی بڑی ذاتی کا شخص کرتا تو اتنا بوال نہیں ہوتا۔' Jitan Ram Manjhi on RSS
مانجھی نے کہا کہ 'میری نظر میں آر ایس ایس فرقہ پرست ہے اور اس کے لوگ بھی معاشرے میں فرقہ پرستی کی حمایت کرتے ہیں تاہم ابھی ان پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بات نہیں سامنے آئی ہے لہذا ان کو پی ایف آئی سے جوڑا نہیں جاسکتا ہے جبکہ پی ایف آئی کے تعلق سے ملک کی جانچ ایجنسیوں نے اسکی تصدیق کی ہے کہ پی ایف آئی ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اسکا تعلق عسکریت پسند تنظیموں سے ہے۔' Jitan Ram Manjhi visit Gaya
بہار میں جانچ ہو رہی ہے پولیس کو اپنا کام کرنے دیا جائے اس پر سیاست نہیں ہو تو بہتر ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ایس ایس پی منو سنگھ ڈھلوں کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زبان پھسل گئی ہو ان کا مقصد موازنے کا نہیں تھا مانجھی نے کہا کہ انکی پارٹی نہ تو آر ایس ایس کے نظریہ سے متاثر ہے یا انکی آئیڈیالوجی پر کام کرتی ہے اور نہ ہی انکی پارٹی پی ایف آئی Popular Front of India کی حمایت میں ہے غلط جہاں ہوگا اس پر انصاف کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔'