اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوستانی عوام مورچہ ایک بار پھر این ڈی اے میں شامل - patna news

بہار اسمبلی انتخاب کے مدنظر سیاسی واقعات کے مابین آج ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) نے قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) میں شمولیت اختیار کرلی

ہندوستانی عوام مورچہ ایک بار پھر این ڈی اے میں شامل
ہندوستانی عوام مورچہ ایک بار پھر این ڈی اے میں شامل

By

Published : Sep 2, 2020, 10:30 PM IST

بہار میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخاب کے مدنظر سیاسی واقعات کے مابین آج ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) نے قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
ہم کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے اپنے سرکاری رہائش پر منعقدہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا ۔ قبل میں مقررہ پروگرام کے تحت مانجھی کل این ڈی اے میں شامل ہونے والے تھے لیکن انہوں نے فیصلہ بدلا اور آنا فانا میں پریس کانفرنس کا انعقاد کر کے این ڈی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ۔

مانجھی نے کہاکہ ترقیاتی امور پر ان کی پارٹی این ڈی اے میں شامل ہورہی ہے، سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں ابھی ان کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے ۔ حالانکہ انہوں نے کہاکہ سیٹوں کی تقسیم کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

مانجھی نے کہاکہ ہم نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتال یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ لیکن ان کی پارٹی الگ حلیف جماعت کے طور پر این ڈی اے میں شامل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج سے ” ہم “ این ڈی اے کی حلیف جماعت بن گئی ہے ۔ نتیش کمار کو پھر سے وزیراعلیٰ کے عہدے پر بیٹھانے کے لئے پوری طاقت صرف کی جائے گی ۔
’ہم ‘کے صدر نے آر جے ڈی پر جم کر حملہ کیا اور الزام لگایا کہ آرجے ڈی میں بدعنوانی اور بھائی ۔ بھتیجا واد ہے ۔ انہوں نے ان کے بیٹے سنتوش مانجھی کو آرجے ڈی اراکین اسمبلی کی حمایت سے قانون ساز کونسل کارکن بنائے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہاکہ ان کا بیٹا آٹھویں پاس نہیں بلکہ پوسٹ گریجویٹ ہے ۔

مانجھی نے کہاکہ مہا گٹھ بندھن میں رہتے ہوئے وہ مسلسل رابطہ کمیٹی بنائے جانے کا مطالبہ کرتے رہے ۔ اس کے لئے سب سے پہلے آرجے ڈی کو کہا اور جب آرجے ڈی نے مطالبے کو قبول نہیں کیا تو پھر کانگریس سے اس معاملے پر بات چیت کی ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے اس کے لئے کچھ وقت مانگا اور یقین دہانی کرائی کہ سب ٹھیک ہوجائے گا اس کے باوجود کوآرڈینیشن کمیٹی نہیں بن سکی ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details