اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: جیتن رام مانجھی نے نتیش کمار سے ملاقات کی - جیتن رام مانجھی

عظیم اتحاد سے چند روز پہلے الگ ہوئے ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر جیتن رام مانجھی آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملنے ایک انے مارگ پہنچے، جس کے بعد ان کے پارٹی کی این ڈی اے میں شمولیت کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے

پٹنہ: جیتن رام مانجھی نے نتیش کمار سے ملاقات کی
پٹنہ: جیتن رام مانجھی نے نتیش کمار سے ملاقات کی

By

Published : Aug 27, 2020, 5:16 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات سے قبل نئے اتحاد کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

اس دوران عظیم اتحاد سے چند روز پہلے الگ ہوئے ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر جیتن رام مانجھی نے آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملنے 'ایک انے مارگ' پہنچے، جس کے بعد ان کے پارٹی کی این ڈی اے میں شمولیت کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے حالانکہ سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے کہا کہ 'سیاست پر تبادلہ خیال دو دن بعد کیا جائے گا۔

سابق وزیر اعلی جتن رام مانجھی نے کہا کہ 'آج وزیر اعلی سے اپنے علاقے کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔ 30 اگست کے بعد پارٹی کس کے ساتھ منسلک ہوگی، اس کا اعلان کیا جائے گا۔

ویڈیو

جیتن رام مانجھی کی وزیر اعلی سے ملاقات کافی اہم مانی جا رہی ہے اور قیاس بھی لگایا جا رہا ہے کہ 'ہندوستانی عوام مورچہ جے ڈی یو میں ضم یا این ڈی اے اتحاد میں شامل ہوسکتا ہے حالانکہ پارٹی صدر سے لے کر پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے کئی بار یہ واضح کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں پارٹی دوسری پارٹی میں ضم نہیں ہوگی۔ ویسے جے ڈی یو نے اسمبلی انتخابات میں ہم کو 7-10 سیٹیں دینے کی پیش کش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details