اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: زیورات کی دکانوں سے لاکھوں کی چوری - گیا میں زیورات کی دوکانوں سے لاکھوں کی چوری

بہار کے شہر گیا میں نامعلوم افراد نے دو زیورات کی دوکانوں سے ساڑھے چار لاکھ روپئے سے زائد نقد اور سونے چاندی کے زیورات کی چوری کے واقعہ کو انجام دیا ہے۔ پولیس کی چھان بین جاری ہے۔

گیا میں زیورات کی دوکانوں سے لاکھوں کی چوری
گیا میں زیورات کی دوکانوں سے لاکھوں کی چوری

By

Published : Feb 6, 2020, 5:18 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:22 AM IST

ریاست بہار کے شہر گیا کے کوتوالی تھانہ حدود میں واقع رام شیلا میں بے خوف مجرموں نے چوری کے واقعہ کو انجام دیا ہے۔ دوکانداروں کو اس کی خبر صبح میں ملی۔

گیا میں زیورات کی دوکانوں سے لاکھوں کی چوری

چوروں نے ایک زیورات کی دوکان اور دوسرا رنگ کی دوکان سے چوری کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چوری کے واقعے کو دیر رات انجام دیا گیا ہے۔

گیا میں زیورات کی دوکانوں سے لاکھوں کی چوری

چوری کی اطلاع ملنے کے بعد کوتوالی تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر تحقیقات کی ہے۔ رام شیلا علاقے میں اکثر چوری کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم پولیس کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔ مقامی افراد پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، ان کی شکایت ہے کہ رات میں پولیس کی گشت نہیں ہوتی ہے، جس کی وجہ سے چور بے خوف ہو کر آسانی سے چوری کے واقعات کو انجام دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

پولیس کی چھان بین جاری ہے

زیورات کے دوکان کے مالک راجیش کمار نے بتایا کہ ان کی دوکان سے سونے و چاندی کے زیورات سمیت نقد قریب چار لاکھ روپے کی چوری ہوئی ہے۔ چوری کی اطلاع انہیں صبح میں پڑوس کے ایک دوسرے دوکاندار نے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ زیورات کی تیجوری قریب کے کھنڈر سے کھالی برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ اسی دوکان سے متصل رنگ کی دوکان سے 35 ہزار روپئے نقد چوری ہوئی ہے۔ چوروں نے شٹر کا تالا توڑ کر چوری کے واقعہ کو انجام دیا ہے۔ کوتوالی تھانہ میں نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 10:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details