دراصل ریاست بہار کی کیمور پولیس نے 'شادی کے زیورات چوری' معاملہ میں آدھا درجن چوروں کو زیورات کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ چوروں کے پاس سے سونا اور چاندی بڑی مقدار میں برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار چور مہاراشٹر اور کیمور کے رہنے والے ہیں۔
اس معاملہ پر ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ '12 فروری کو کدرا بازار کے رہنے والے بیچن تیواری کے گھر بیٹی کی شادی کے زیورات رکھے ہوئے تھے جس کی قیمت قریب ڈھائی لاکھ ہے۔ اس معاملہ کو لے کر چوری کی ایف آئی آر کدرا تھانہ میں درج کرائی گئی تھی۔'
دلنواز احمد نے بتایا کہ 'ساٸنسی جانچ کے دوران اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ ابھے کمار عرف بیہڑ کو گرفتار کیا گیا۔ جس نے پوچھ گچھ کے دوران اپنے کو بے قصور بتایا۔کدرا تھانہ کے سریندر کمار کو جانچ کی ذمہ داری دی گئی تھی۔'