اردو

urdu

By

Published : Jul 22, 2020, 4:28 PM IST

ETV Bharat / state

گیا: بند مکان سے زیورات اورنقدی چوری

گیا میں ایک گھر سے زیورات اور نقدی سمیت تقریباً بیس لاکھ روپے کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

سنگیتا دیوی نامی خاتون کے بند مکان سے تقریباً 20 لاکھ روپے کے سونے چاندی کے زیورات اور دیگر سامانوں کی چوری ہوئی ہے
سنگیتا دیوی نامی خاتون کے بند مکان سے تقریباً 20 لاکھ روپے کے سونے چاندی کے زیورات اور دیگر سامانوں کی چوری ہوئی ہے

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک گھر سے چوروں نے زیورات اور نقد روپے سمیت تقریباً بیس لاکھ روپے کے املاک کی چوری کی ہے۔

بند مکان سے زیورات، نقدی چوری

واضح رہے کہ جس گھر میں چوری ہوئی ہے، اس گھر کے مالک کی گذشتہ روز موت ہوگئی تھی، گھروالے رسم و رواج کی ادائیگی کے لیے گاؤں گئے تھے، سی وقت یہ واقعہ پیش آیا ہے،گھروالوں پر جان و مال دونوں کا غم پیش آیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ ضلع گیا کے مفصل تھانہ حلقہ کے جنک پور دیوی استھان محلے کا ہے، جہاں نامعلوم چوروں نے سنگیتا دیوی نامی خاتون کے بند مکان سے تقریباً 20 لاکھ روپے کے سونے چاندی کے زیورات اور دیگر سامانوں کی چوری ہوئی ہے۔

گیا میں ایک گھر سے زیورات اور نقدی سمیت تقریباً بیس لاکھ روپے کے چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے

اس سلسلے میں سنگیتا دیوی نے تھانے میں درخواست دی ہے، جس کے بعد پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

اس سلسلے میں سنگیتا دیوی نے بتایا کہ ان کے شوہر وجے یادو کی گزشتہ دنوں موت ہوگئی تھی، تاہم 19 جولائی کو وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ گاؤں رگھوناتھ پور گئی تھیں، تاکہ شرادھ کرما 'مذہبی رسومات' میں شامل ہوسکیں۔

ضلع گیا میں ایک گھر سے چوروں نے زیورات اور نقد روپے سمیت تقریباً بیس لاکھ روپے کے املاک کی چوری کی ہے

اس دوران گھر میں کوئی نہیں تھا، جب وہ لوگ واپس آئے،تو انہوں نے دیکھا کہ گھر کی ہر چیز بکھری ہوئی ہے، اور گھر کے کمرے میں رکھی الماری سمیت دیگر کمروں کا تالا ٹوٹاہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 20 لاکھ روپے کی مالیت کے سونے چاندی کے زیورات چوروں نے چوری کی ہے، اور ایسا مانا جارہا ہے کہ چھت کے راستے چور گھر میں داخل ہوئے تھے۔

جس گھر میں چوری ہوئی ہے، اس گھر کے مالک کی گذشتہ روز موت ہوگئی تھی، گھروالے رسم و رواج کی ادائیگی کے لیے گاؤں گئے تھے، سی وقت یہ واقعہ پیش آیا ہے

انہوں نے نمناک ہوکر کہا کہ شوہر کی موت کا غم تھا اوپر سے چوروں نے سامانوں کی چوری کرلی۔ سمجھ میں نہیں آ رہا اب کیا کرنا ہے؟

انہوں نے کہا کہ غموں کا پہاڑ ہم پر ٹوٹ گیا ہے، کبھی نہیں سوچا تھا کہ زندگی میں ایسا دن بھی آئے گا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شوہر کی موت کے دوسرے دن کھنجارپور گاؤں کے قریب پٹرول پمپ سے ان کا ٹریکٹر بھی چوری ہوگیا تھا، انہوں نے کہا کہ اگر شوہر زندہ ہوتا تو ایسی نوبت نہیں آن پڑتی۔

گیا میں ایک گھر سے زیورات اور نقدی سمیت تقریباً بیس لاکھ روپے کے چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے

خاتون کی بیٹی روبی نے پولیس انتظامیہ سے چوروں کو پکڑنے کی گہار لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے سامانوں کو کسی طرح واپسی ہو، تاکہ ان کے گھروالوں کی پرورش ہوسکے۔

تھانہ انچارج نے اس ضمن میں کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کرکے چوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details