پٹنہ:گزشتہ چند دنوں سے بہار کی سیاست میں اتھل پتھل دیکھنے کو مل رہا ہے، ایک طرف جہاں نتیش کمار اور تیجسوی یادو کی قربت بی جے پی کے لیے پریشانی کا باعث ہے،تو وہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا یہ فیصلہ کہ بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری ہوگا نتیش کا یہ فیصلہ بی جے پی کے لیے درد سر بنا ہوا ہے، کیونکہ بی جے پی کے اعلیٰ رہنما نے یہ کہ چکے ہیں کہ بی جے پی ذات پر مبنی مردم شماری نہیں کرائے گی، جس سے دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلاف صاف طور سے نظر آرہا ہے ۔
مذکورہ معاملے پر جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری میجر اقبال حیدر نے کہا کہ جدیو پوری طرح سے مضبوط ہے، مردم شماری وقت کی ضرورت ہے اور اس پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جو پہلے فیصلہ لے لیا ہے وہی آخری فیصلہ ہے۔BJP As Nitish Kumar Makes Quick Moves Over Caste Census۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک بی جے پی کا معاملہ ہے تو اس نے بھی آج دیر شام ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، اس پر آئندہ یکم جون کو وزیر اعلیٰ نے کیبینٹ کی میٹنگ بھی بلائی ہے جس میں ان تمام موضوعات پر حتمی فیصلہ ہونا ہے، تاہم نتیش کمار بہار کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے جو منصوبے چلائے جا رہے ہیں ان پر دھیان دے رہے ہیں۔