اردو

urdu

ETV Bharat / state

JDU Students Wing مرکزی حکومت ایس سی-ایس ٹی، او بی سی مخالف، جے ڈی یو رہنما امام الحق امام - للت نارائن متھیلا یونیورسٹی دربھنگہ یونٹ

بہار کے ضلع دربھنگہ میں واقع للت متھیلا یونیورسٹی دربھنگہ کیمپس میں جے ڈی یو طلبہ تنظیم کی جانب سے بابو جگ جیون رام ہاسٹل اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف دستخطی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

مرکزی حکومت ایس سی-ایس ٹی، او بی سی مخالف
مرکزی حکومت ایس سی-ایس ٹی، او بی سی مخالف

By

Published : May 25, 2023, 1:12 PM IST

مرکزی حکومت ایس سی-ایس ٹی، او بی سی مخالف

دربھنگہ: ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں للت نارائن متھیلا یونیورسٹی دربھنگہ یونٹ نے جے ڈی یو طلبہ یونین کے صدر محمد مزمل رضا اعظمی کی قیادت میں بابو جگ جیون رام ہاسٹل اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے کے مطالبے کو لےکر مرکزی حکومت کے خلاف دستخط مہم چلائی گی۔ اس موقعے پر ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ یہ ریلی امبیڈکر کلیان ہاسٹل موگل پورہ، دربھنگہ بہار سے شروع کی گئی تھی جس میں درج فہرست ذات (ایس سی ایس ٹی) کے سیکڑوں طلباء شامل ہوئے اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔اس موقع پر جے ڈی یو کے سینئر لیڈر ڈاکٹر امام الحق امام نے کہا کہ مرکزی حکومت اقلیتوں، ایس سی-ایس ٹی، او بی سی، غریب نوجوانوں اور طلباء مخالف ہے۔اس حکومت سے عام لوگوں کو کوئی امید نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مودی حکومت بابو جگجیون رام ہاسٹل اسکیم کو بند کر رہی ہے۔ ہاسٹل اور اقلیتیں یہ بہت سی اسکیموں اور اسکالرشپس کو بند کر رہی ہے۔ ہم وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں کبھی بند نہیں ہونے دیں گے۔ اب وہ وقت آ گیا ہے جب بہار کے طلباء گاؤں گاؤں اور محلوں میں جا کر مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کو عام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر للت نارائن متھیلا یونیورسٹی یونین کے صدر محمد مزمل رضا اعظمی نے کہا کہ ریاستی قیادت کے حکم کے مطابق ہم آج امبیڈکر ہاسٹل سے دستخطی مہم شروع کی اور اسے سی ایم کالج دربھنگہ میں کروائیں گئے۔ہم مرکزی حکومت کے خلاف اس وقت تک مہم چلائیں گے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Zofishan Haq یو پی ایس سی امتحان میں ذوفیشان حق کو 193واں رینک حاصل ہوا

اس موقعے پر امبیڈکر کلیان ہاسٹل اور طلبہ جے ڈی یو کے سینکڑوں طلبہ موجود تھے جن میں درگانند کشواہا، شفیع احمد، محمد بلال، فردین خان، کملیش کمار رام، آنند کمار رام، کرشن کمار رام، بٹو چوپال، منیش چوپال، رامشنکر پاسوان، کیلاش پاسوان، بلرام کمار، ستیش کمار، پرمود پاسوان، اشوک کمار رام، رمن کمار رام، شنکر رام، اوم پرکاش، کمار رام، بھاسکر کمار رام، راجیو کمار رام، دیپک کمار، وپل کمار رام، راجیش کمار رام، دیپک رام، راجکمار، روی کمار رام، منیش کمار، نوین کمار، سوملال کمار، روہت کمار، پردیپ کمار، چاندنی کماری، روہت کمار، نتیش کمار، ششی کانت داس، سونو پاسوان، لالن کمار پاسوان، ششی کانت سدا، سونو پاسوان، درگا پاسوان ، ابھیشیک کمار داس، سریش کمار، ہرش کمار پاسوان، راہول کمار، سورج کمار، آیوش کمار، ہریوم رام، پردیپ پاسوان، سنجے کمار پاسوان، بٹو کمار پاسوان، متھلیش کمار پاسوان، گیتا کماری، سنیہا کماری، نیہا کماری، نتیش کمار ، جیوتی کماری، امن کمار، پرینکا کماری، نشا کماری، کاجل کماری، درگا کماری، رتیش کمار، وکاس کمار، راہول کمار، سجاتا کماری، چراغ پاسوان، رنجن کمار وغیرہ سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details