گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے مسلم اکثریتی علاقہ نگمتیہ روڈ پر جے ڈی یو ضلع پارٹی دفترکی افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر امیش کوسوہا نے کہاکہ نی جے پی نے انتخابات جیتنے کے لئے معاشرے میں زیر گھولنے کی کوشش کی ہے۔ بہار کے لوگ اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔JDU State President Umesh Kushwaha Reaction On BJP bihar
ریاستی صدر امیش کوشواہانے پارٹی دفتر کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ بی جے پی نے انتخاب جیتنے کیلئے معاشرے میں خلش اور نفرت پیدا کیا ہے۔ انتخاب جیتنے کیلئے ہر ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے تاہم بہار میں آنے والے پارلیمانی و اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی حالت مستحکم نہیں ہوگی۔ضمنی انتخاب کی جیت کا کوئی فرق آئندہ انتخابات میں نہیں پڑے گا۔