اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ملک کی اولین ریاست بنانے کا ہے عزم' - وزیراعلیٰ نتیش کمار کا عزم بہار کو تعلیم کے شعبہ میں ملک کی اولین ریاست

جے ڈی یو کے ترجمان راجیو رنجن پرساد نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ نتیش کمار کا عزم بہار کو تعلیم کے شعبہ میں ملک کی اولین ریاست بنانے کا ہے۔'

'ملک کی اولین ریاست بنانے کا ہے عزم'
'ملک کی اولین ریاست بنانے کا ہے عزم'

By

Published : Dec 30, 2019, 11:22 PM IST

پرساد نے کہا کہ 'برس 2005 میں جب ہماری حکومت بنی تھی تو اس وقت 12.5 فیصد بچے اسکول سے باہر تھے۔ اب یہ گھٹ کر ایک فیصد سے بھی کم ہو کر رہ گئی ہے۔ قریب سبھی بچے اسکول جانے لگے ہیں۔ پانچویں درجہ کے بعد غریبی کی وجہ سے گارجین اپنی بچیوں کو پڑھانے کے لئے اسکول نہیں بھیج پاتے تھے۔ غربت کی وجہ سے بچیوں کو ضروری کپڑے اور مواقع نہیں مل پاتے تھے۔ ہم نے اس کے لئے مڈل اسکول پوشاک منصوبہ چلائی جس میں لڑکیوں کو دو جوڑی کپڑے، ایک جوڑی جوتی اور ایک بیگ دستیا ب کرایا جاتا ہے۔ آٹھویں درجہ سے آگے لڑکیوں کو پڑھنے کیلئے گرلس سائیکل منصوبہ چلائی گئی ہے۔'

جے ڈی یو ترجمان نے کہا کہ 'بہار میں پہلے 12 ویں کے بعد تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد صرف 13.9 فیصد ہوا کرتی تھی۔ لیکن اس منصوبہ کے نفاذ کے بعد سے یہ بڑھ کر 14.3 فیصد ہوگئی ہے۔ بنیادی تعلیم کے دائرے کو وسیع کرنا ہماری حکومت کا ہدف ہے۔ اس کا مقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار دستیاب کرانا بھی ہے۔ اور اسٹوڈینٹ کریڈٹ کارڈ منصوبہ کے توسط سے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں طلباء کی مدد کرنا ہے۔ اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ منصوبہ میں 12 ویںپاس طلباء کو تکنیکی تعلیم کے ساتھ ساتھ جنرل ایجوکیشن حاصل کرنے والے طلباء کو قرض دستیاب کرانا ہے۔ اس منصوبہ میں میٹرک پاس کرنے کے بعد پالی ٹیکنک پڑھنے والے طلباء کو بھی فائدہ دیا جارہا ہے۔ اس منصوبہ کے توسط سے ملنے والے قرض پر سود کی شرح 4 فیصد ہے۔ معذور، طالبات، اور ٹرانس جنڈرکو صرف ایک فیصد شرح سود پر قرض مہیا کرایا جائے گا۔'

پرساد نے مزید کہا کہ 'ریاستی حکومت نے وزیرعلیٰ بالیکا گرلس حوصلہ افزا منصوبہ کے تحت دسویں کا امتحان فرسٹ ڈویژن سے پاس کرنے والی لڑکیوں کو ریاستی حکومت مالی امداد دیتی ہے۔ طالبات کو دس ہزار روپے کی مالی امد اد دی جاتی ہے اور یہ رقم سیدھے طالبات کے بینک اکاﺅنٹ میں ہی ڈال دی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ کنیا اتھان منصوبہ کے تحت انٹر پاس کرنے والی غیر شادی شدہ لڑکیوں کو دس ہزار اور گریجویٹ پاس لڑکیوں کو 25 ہزار روپے ریاستی حکومت کے ذریعہ دی جاتی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details