اردو

urdu

ETV Bharat / state

JDU Rally گیا میں جے ڈی یو کی بیداری ریلی - ماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی سازش

جے ڈی یو نے احتجاجی ریلی میں کہا کہ بی جے پی بدامنی و فرقہ ورانہ کشیدگی پھیلا کر ریاست کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش میں لگی ہے بہار کے لوگوں کو ہوشیاررینے کا مشورہ دیا یے۔JDU Rally

جے ڈی یو کا بیداری اور قومی ہم آہنگی کے لئے مارچ
جے ڈی یو کا بیداری اور قومی ہم آہنگی کے لئے مارچ

By

Published : Sep 28, 2022, 11:58 AM IST

گیا:بہار کے گیا ضلع میں جے ڈی یو نے بی جے پی کی طرف سے سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی سازش کو بے نقاب کرنے کے لئے بیداری مارچ کا اہتمام کیا۔JDU Rally Against BJP In Gaya

جے ڈی یو کے رہنماوں نے عوام کو بتایا گیا کہ جب سے بی جے پی کو بہار کے اقتدار سے بے دخل کیا گیا ہے، وہ بہار کو بدنام کرنے کی سازش کر رہی ہے،فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانا چاہتی ہے، ہندو مسلم اتحاد کو ختم کرکے نفرت پیدا کرنا چاہتی ہے۔ بہار کے باشندوں کو کسی بھی حالت میں تحمل کا دامن نہیں چھوڑناچاہیے اور اپنے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہے۔

گیا میں جے ڈی یو کی بیداری ریلی

گیا مہانگر جے ڈی یو کے صدر راج کمار پرساد عرف راجو برنوال نے بتایا کہ شہر کے امبیڈکر پارک سے بیداری اور قومی ہم آہنگی مارچ کا اہتمام کیا گیا ۔اس میں ضلع کے سبھی بڑے عہددران سمیت ریاستی سطح کے عہدداروں نے شرکت کی اور نتیش کمار زندہ باد ، آئین کی دھجیاں اڑانا بند کریں، جملے کی نہیں حقیقت کی ضرورت ہے ان فلک شگاف نعروں کے ساتھ جے ڈی یو کے سینکڑوں لوگوں نے کہا کہ ملک میں نفرت پھیلانا بند کرو۔

جے ڈی یو کا بیداری اور قومی ہم آہنگی کے لئے مارچ

یہ بھی پڑھیں:Spike in oil price is breaking India's back تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھارت کی کمر توڑ رہا ہے: جے شنکر

برنوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر لفظی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی لگاتار کہتے تھے کہ ملک نہیں بیچوں گا۔ بے روزگاروں کو روزگار دوں گا، لیکن اس کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ حکومتی اداروں کو سرمایہ داروں کو بیچنا۔ غربت مٹانے کے بجائے غریبوں کو مٹانے میں لگے ہوئے ہیں۔ مودی جی جو کہتے ہیں وہ نہیں کرتے۔ ملک کے کسان آج مایوس اور پریشان ہیں۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے وہ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار بہار میں ہوئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں عوام کو بتائیں گے اور مودی حکومت کے جھوٹے وعدوں سے عوام کو واقف کرائیں گے۔

دوارکا پرساد نے بے روزگاری کے سوال پر کہاکہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے، وزیر اعظم مودی نے کہا تھاکہ اگر مرکز میں ہماری حکومت بنتی ہے تو ہم دو کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے، لیکن کتنے؟ مودی نے سال 2014 میں بہار کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دیں گے، مودی جی صرف بیان بازی پر یقین رکھتے ہیں، مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ عام لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے ، آٹا، سبزی، دال، بسکٹ، دودھ جیسی روزمرہ کی چیزوں پر جی ایس ٹی لگا کر غریبوں کا استحصال کیا جارہاہے۔JDU Rally Against BJP In Gaya

ABOUT THE AUTHOR

...view details