جے ڈی یو کے سابق قومی صدر اور مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ کے وزیر عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلی بار 16 اگست کو پٹنہ آنے پر ان کے خیر مقدم میں پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور سابق رکن اسمبلی ابھے کشواہا کی طرف سے دارالحکومت پٹنہ میں کئی اہم مقامات پر نئے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔
ان پوسٹروں میں پارٹی کے نو تقرر قومی صدر اور مونگیر سے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کی تصویر تو لگائی گئی ہے لیکن پارٹی پارلیمانی بورڈ کے صدر اپندر کشواہا ان پوسٹروں میں ابھی بھی کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریسی رہنما کی برتھ ڈے پارٹی میں بی جے پی کا جشن