اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے ڈی یو رکن اسمبلی نے سی اے اے کے خلاف ناراضگی ظاہر کی

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، اسی دوران جے ڈی یو رکن اسمبلی مجاہد عالم نے سی اے اے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔

جے ڈی یو رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم
جے ڈی یو رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم

By

Published : Dec 17, 2019, 12:22 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج اور آس پاس کے اضلاع میں بھی مسلسل احتجاج ہو رہے ہیں۔سیمانچل ایکتا سنگٹھن کی جانب سے آج ضلع کے بہادرگنج حلقہ میں مشترکہ میٹنگ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران، سماجی کارکنان اور صحافی مدعوتھے۔

رکن اسمبلی مجاہد عالم نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کیا کہا، دیکھیں ویڈیو

اسی درمیان چو طرفہ مخالفت دیکھتے ہوئے کوچادھامن کے جے ڈی یو رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے ایک ویڈیو جاری کر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو لیکر ان کا رخ پہلے سے ہی طے ہے اور وہ شروع دن سے اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ یکم دسمبر کو دارالحکومت دہلی کے بٹلہ ہاوس علاقہ میں منعقد تعلیمی پروگرام میں بھی صاف طور پر ہم نے کہہ دیا تھا کہ بہار میں خاص کر کشن گنج میں این آر سی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی حمایت میں بھلے ہی ان کی پارٹی نے ووٹنگ کی ہو، لیکن ہم نے اس بات کی پرواہ کیے بغیر کہ پارٹی میرے خلاف کوئی کاروائی کرے گی ، اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

غور طلب ہیکہ بہار کی جنتا دل یونائیٹیڈ نے دونوں ایوانوں میں سی اے اے بل کی حمایت کی تھی، جس کی وجہ سے پارٹی صدر و ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو چوطرفہ مذمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حالانکہ بہار میں ان کی مخالفت اب بھی ہو رہی ہے۔

اسی دوران خبر یہ بھی آئی ہے کہ نتیش حکومت نے بہار میں این آر سی نہیں نافذ ہونے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details