اردو

urdu

ETV Bharat / state

’پٹھان ہوں یا گریراج نفرت پھیلانے والوں کی مخالفت ہونی چاہئے‘ - jdu mla master mojahid alam reacts on waris pathan

ریاست بہارکے ضلع کشن گنج اسمبلی حلقے کوچادھامن اسمبلی حلقہ کے مودھو پنچایت میں واقع مدرسہ ہدایت السلام کے چہاردیواری کا افتتاح آج رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم کے ہاتھوں ہوا۔

jdu mla  master mojahid alam reacts on waris pathan
’پٹھان ہو یا گریراج نفرت پھیلانے والوں کی مخالفت ہونی چاہئے‘

By

Published : Feb 23, 2020, 9:07 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:40 AM IST

آپ کو بتا دیں کہ آج سے ٹھیک تین مہینہ پہلے ای ٹی وی بھارت نے ہی اس بنیادی ضرورت کی طرف رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد کو توجہ دلائی تھی

آج افتتاح کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں مدرسہ کے استاد خالد قیصر نے کلاس کے لئے ایک کمرا بلڈنگ کا مطالبہ کیا۔ جس پر مجاہد عالم نے اعتماد دلایا کہ جلدہی یہ مطالبہ پورا ہوگا۔

رکن اسمبلی نے کئی سڑکوں اور پل پلیوں کو آئندہ انتخاب سے قبل بنانے کا بھی اعتماد دلایا.

سی اے اے اور این پی آر کو لیکر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ہماری بات چیت مسلسل جاری ہے.

’پٹھان ہوں یا گریراج نفرت پھیلانے والوں کی مخالفت ہونی چاہئے‘

رکن اسمبلی نے کہا کہ این پی آر میں پوچھے جانے والے مزید 6 سوالات کے خلاف ہمارا جدوجہد جاری ہے. ہماری پوری کوشش ہے کہ حکومت این پی آر کا کام شروع ہونے سے پہلے ان سوالات کو لسٹ سے پوری طرح ہٹاے. جس کے لئے ہم لوگ حکومت پر دباؤ بناے ہوے ہیں.

وارس پٹھان کے متنازعہ بیان پر رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے کہا کہ پٹھان ہوں یا پھر گریراج، انوراگ ٹھاکر ہوں یا پھر پرویش ورمہ ان سبھی لوگوں کے ۔متنازعہ بیانات کی مخالفت ہونی چاہیے جو ملک میں نفرت پھیلانے اور آپسی بھائی چارے کو ختم کرنے کا کام کر رہے ہیں

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details