اردو

urdu

ETV Bharat / state

پھلواری شریف تشدد کے قصوروار بخشے نہیں جائیں گے: جے ڈی یو

جے ڈی یو کے رکن قانون ساز کونسل تنویر اختر نے کہا ہے کہ پھلواری شریف میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد برپا کرنے والے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا پولیس بہت جلد خاطیوں کو گرفتار کرے گی۔

جے ڈی یو کے رکن قانون ساز کونسل تنویر اختر
جے ڈی یو کے رکن قانون ساز کونسل تنویر اختر

By

Published : Dec 23, 2019, 7:15 PM IST

ریاست بہار میں برسر اقتدار جماعت کے قانون ساز کونسل رکن اور جے ڈی یو اقلیتی سیل کے صدر تنویر اختر نے پھلواری شریف میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئے پر تشدد مظاہرے پر کہا کہ 'جن افراد نے بھی وہاں تشدد کیا ہے یا وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی میں ملوث پائے جائیں گے انھیں بخشا نہیں جائے گا، چاہے وہ کسی بھی جماعت یا پارٹی یا کسی بھی طبقہ سے تعلق رکھتے ہوں'۔

تنویر اختر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'مزدور طبقہ کے کچھ نوجوان تھے جنہیں گولی لگی ہے یہ گولی کہاں سے چلی ابھی اس کی تحقیقات چل رہی ہے پولیس اپنے طریقے سے کام کر رہی ہے۔

جے ڈی یو کے رکن قانون ساز کونسل تنویر اختر

جب ان سے پوچھا گیا کہ بجرنگ دل اور آر ایس ایس کے نوجوانوں نے مظاہرین پر حملہ کیا تو انہوں نے واضح طور پر کچھ نہ کہتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی اس میں ملوث ہوں گے ان پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 21 دسمبر کو پھلواری شریف میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بہار بند کے دوران مظاہرین پر پھلواری شریف قومی شاہراہ 98 آس پاس سے سیکڑوں کی تعداد میں کچھ نوجوان نکل کر آئے اور ان لوگوں نے مظاہرین پر پتھر پھینکنا شروع کیا اسی دوران کسی نے مظاہرین پر گولی چلائی جس کی وجہ سے نو افراد شدید طور پر زخمی ہوئے تھے ان تمام زخمیوں کا علاج پٹنہ ایمس میں چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details