اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے ڈی یو رہنماؤں نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعا کی - جے ڈی یو کے کئی رہنما وکارکنان موجودتھے

ریاست بہار کے ضلع گیا کے پولیس لائن گیوال بیگہ میں واقع مدرسہ مدینۃ العلوم کے احاطہ میں حضرت انجان شہید رحمۃ اللہ علیہ کے آستانے پر جے ڈی یو رہنماؤں نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعا کی۔

JDU leaders pray for end corona virus in Gaya
جے ڈی یو رہنماؤں نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعا کی

By

Published : Mar 21, 2020, 4:27 AM IST

حضرت انجان شہید رحمة اللہ علیہ کے آستانے پرجے ڈی یو رہنماؤں نے چادر پیش کی، کورونا وائرس سے لوگوں کی حفاظت کے لیے دعائیں کی۔

جنتا دل یو کے ضلعی صدر الیگزینڈر خان نے ملک میں پھیلے کرونا وائرس سے نجات پانے کی دعا کی۔ضلعی صدر کے ساتھ ہی جے ڈی یو کے کئی رہنما وکارکنان موجودتھے ۔

آستانے پر سب سے پہلے چادر پوشی وگلپوشی کی گئی ۔چادر پوشی کے بعد مدرسہ مدینة العلوم کے ناظم اعلیٰ مولاناشبیر اشرفی نے دعا کی۔

جے ڈی یو رہنماؤں نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعا کی

الیگزنڈر خان نے کہا کہ آج پوری دنیا میں کورونا وبا نے تباہی مچادی ہے ۔ ملک میں بھی واقعات بڑھ رہے ہیں ۔اللہ کے نیک بندوں کی دعا سے وبا ضرور ختم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت برقراررہے اور کوروناوائرس کاخاتمہ ہو اس کی دعاء مانگی ہے ۔اللہ اپنے نیک بندوں کے صدقے میں ہماری دعاوں کو قبول فرمائے اور رحم کامعاملہ فرمائے ،جب بھی وباء پھیلی ہے بزرگوں اور نیک بندوں تک ہی لوگ پہنچے ہیں ، اللہ اپنے نیک بندوں کے صدقے میں رحم کامعاملہ فرماتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details