اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایم ایل سی تنویر اختر کے انتقال پر جی ڈی یو رہنما کا اظہارِ تعزیت - جنتادل یونائیٹیڈ رہنما

بہار میں جے ڈی یو کے قانون ساز کونسل کے رکن و جنتادل یونائیٹیڈ اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر تنویر اختر کے انتقال سے ارریہ میں بھی غم کی لہر ہے۔

تنویر اختر کے انتقال پر جی ڈی یو رہنما کا اظہارِ تعزیت
تنویر اختر کے انتقال پر جی ڈی یو رہنما کا اظہارِ تعزیت

By

Published : May 9, 2021, 10:35 PM IST

جے ڈی یو ایم ایل سی تنویر اختر کا انتقال کورونا کی وجہ سے پٹنہ کے آئی جی آئی ایم ایس میں ہوا۔ گزشتہ دنوں زیادہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

تنویر اختر کے انتقال سے جنتادل یونائیٹیڈ رہنما سمیت مختلف پارٹی کے لیڈران نے بھی غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

ارریہ ضلع پریشد کے چیئرمین اور جے ڈی یو رہنما آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ تنویر اختر کے انتقال سے پارٹی کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ وہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ وہ اپنی سیاست میں بلاتفریق سبھی کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتے تھے۔ پارٹی فورم میں بھی انہوں نے اقلیتوں کے مسائل کو بڑی مضبوطی سے رکھا اور اس کے حل کو تلاش کرنے پر مجبور کیا۔

تنویر اختر کے انتقال پر جی ڈی یو رہنما کا اظہارِ تعزیت

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار تنویر اختر پر بڑا اعتماد کرتے تھے اور ان کی رائے کو اہمیت دیتے تھے۔ ایک وقت جب نتیش کمار کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش ہو رہی تھی تو اس وقت تنویر اختر کُھل کر کردار کشی کرنے والوں کے خلاف سامنے آئے تھے۔

اس کے علاوہ جنتادل یونائیٹیڈ کی سینئر ترجمان شگفتہ عظیم نے کہا کہ تنویر اختر کے انتقال سے ہم نے ایک سرپرست کھو دیا ہے۔ وہ ہم جیسے نہ جانے کتنے لوگوں کی رہنمائی کرتے تھے۔ وہ ایک ہنر مند سیاستداں اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ انہیں سیاست کے ساتھ سماجی کاموں میں بڑی دلچسپی تھی۔ اپنی شخصیت کے بدولت ہی وہ ہر طبقہ میں قابل احترام سمجھے جاتے تھے۔ وہ اقلیتوں کے ساتھ سماج کے دوسرے طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم رہتے تھے۔ ان کی موت نے سماجی اور سیاسی میدان میں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details