اردو

urdu

ETV Bharat / state

آر جے ڈی نے جن نائک کی کرسی کو بدعنوانی سے کیا داغدار: جے ڈی یو - بہار نیوز

بہار میں برسراقتدار جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) نے راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کا نام لیے بغیر ان پر نشانہ سادھا اور کہا کہ 'آر جے ڈی کے ایک وزیراعلیٰ نے 'جن نائک' کرپوری ٹھاکر کی کرسی کو بدعنوانی سے داغدار کر دیا۔'

file photo
فائل فوٹو

By

Published : Jul 24, 2020, 10:13 PM IST

جے ڈی یو کے سابق ریاستی صدر اور ریاست کے وزیر توانائی بجیندر پرساد یادو نے جمعہ کو آن لائن سہرسہ، شیوہر، مدھوبن اور نوتن اسمبلی حلقوں کے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے خطاب کیا۔

انہوں نے لالو پرساد یادو پر جم کر تنقید کی اور کہا کہ 'سیاست سماجی فلاح کیلئے ہونی چاہئے، کنبہ کی فلاح کیلئے نہیں۔ سیاسی جماعت کا مقصد سماجی ترقی ہونا چاہئے کنبہ کی ترقی نہیں۔'

بہار کو 15 سال قبل وزیراعلیٰ نتیش کمار کے طور پر ایک ایماندار، با اخلاق اور ویژنری قیادت ملی، جنہوں نے عوام کی خدمت کو اپنا مذہب سمجھا اور سبھی علاقوں اور طبقات کی انصاف کے ساتھ ترقی کی جبکہ آرجے ڈی کے وزیراعلیٰ نے جن نائک کرپور ٹھاکر کی کرسی کو بدعنوانی سے داغدار کر دیا۔'

بجیندر یادو نے کہا کہ 'بہار کی نتیش حکومت آفات متاثرین کا سب سے زیادہ خیال رکھ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کہتے کہ خزانے پر آفات متاثرین کا پہلا حق ہے۔ اسی کے تحت انہوں نے سیلاب متاثرہ کنبوں کو چھ۔ چھ ہزار روپے کی امداد اور فصل، مویشی، سامان اور مکان کے نقصان کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے متعلق رقم سب کے کھاتے میں ایک ہفتہ میں چلی جائے گی۔'

انہوں نے کہا کہ، 'گذشتہ 15 سالوں کے دوران ریاست میں سڑکوں۔ پلوں کا جال بچھانے، گھر۔ گھر بجلی پہنچانے کے بعد زرعی روڈ میپ کی تیاری سے کسانوں کی طرز ندگی بہتر ہوئی ہے۔ آج بہار کے مکا اور کوسی کے بانس کی طلب ملک ہی نہیں بیرون ملک میں بھی ہے۔

پہلے گجرات سے امول دودھ بہار آتا تھا اب بہار سے سودھا دودھ دہلی تک بھیجا جارہا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details