اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ سے شگفتہ عظیم کو جے ڈی یو نے ٹکٹ دیا

بہار اسمبلی انتخابات کے لیے حکمراں جماعت جنتا دل یونائیٹڈ نے اپنے حصے کی 115 امیدواروں کے نام کی فہرست جاری کر دی ہے، 243 نشستوں کے لیے ہو رہے اس انتخاب میں ارریہ کی دو سیٹ جدیو کے حصے میں گئی ہے۔

ارریہ سے شگفتہ عظیم کو جے ڈی یو نے ٹکٹ دیا
ارریہ سے شگفتہ عظیم کو جے ڈی یو نے ٹکٹ دیا

By

Published : Oct 9, 2020, 1:12 PM IST

ایک ارریہ اسمبلی حلقہ، جبکہ دوسرا رانی گنج، وہیں بھاجپا کے حصے میں چار سیٹ نرپت گنج، فاربس گنج، جوکی ہاٹ اور سکٹی آئی ہے، جدیو نے ایک بار پھر رانی گنج اسمبلی حلقہ سے سیٹنگ رکن اسمبلی اچمت رشی دیو پر بھروسہ جتایا ہے اور دوبارہ میدان میں اتارا ہے، جبکہ ارریہ سیٹ سے اس مرتبہ پہلی بار جدیو رہنما و سابق ضلع پریشد کے چیئرمین شگفتہ عظیم کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

ارریہ سے شگفتہ عظیم کو جے ڈی یو نے ٹکٹ دیا

مزید پڑھیں: نتیش کمار سے بڑا 'ووٹ کٹوا' کوئی نہیں: پپو یادو

شگفتہ عظیم سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور طویل وقت سے کسی نہ کسی شکل میں سیاسی میدان میں رہی ہیں، شگفتہ عظیم ارریہ کی بہو ہیں، ان کے سسر مرحوم عظیم الدین لالو کابینہ میں وزیر رہ چکے ہیں، شگفتہ عظیم گزشتہ دو بار ضلع پریشد کے چیئرمین کے عہدے پر بھی رہ چکی ہیں۔

موجودہ وقت میں ان کے شوہر آفتاب عظیم عرف پپو عظیم ضلع پریشد کے چیئرمین اور سرگرم رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، جے ڈی یو میں فعال اور متحرک رہنما ہونے اور مضبوط گرفت کی وجہ سے پارٹی نے ان پر بھروسہ جتایا ہے۔

شگفتہ عظیم فی الحال پٹنہ میں ہیں، انہوں نے فون سے رابطہ کرنے پر کہا کہ نتیش کمار نے گزشتہ پندرہ برسوں میں جو ترقیاتی کام کیے ہیں اسی کو لے کر وہ عوام کے درمیان جائیں گی، یہ ٹکٹ مجھے نہیں بلکہ ارریہ کی عوام کو ملا ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ ارریہ کی عوام مجھے اپنی دعاؤں سے نوازے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details