اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: جے ڈی یو کے رکن اسمبلی سنیل چودھری بھی کورونا سے متاثر - بہار

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے بینی پور اسمبلی حلقہ سے جے ڈی یو کے رکن اسمبلی سنیل چودھری کرونا مثبت پائے گئے۔

JD(U) MLA Sunil Choudhary tests positive for COVID-19
دربھنگہ: جے ڈی یو کے رکن اسمبلی سنیل چودھری بھی کورونا سے متاثر

By

Published : Aug 2, 2020, 5:14 AM IST

اطلاعات کے مطابق رکن اسمبلی سنیل چودھری کی کورونا رپورٹ 31 جولائی کی دیر شام کو دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال نے جاری کیا جبکہ 29 جولائی کو کوویڈ جانچ کی گئی تھی۔

رکن اسمبلی سنیل چودھری دربھنگہ کے منی گاچھی تحصیل کے نہرا گاؤں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے بینی پور سے پہلی بار جے ڈی یو کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیا اور منتخب ہوگئے۔

واضح رہے کہ 31 جولائی کی شام جاری جانچ رپورٹ کے مطابق منی گاچھی تحصیل کے 12 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ اس طرح منی گاچھی تحصیل میں کرونا مثبت کیسز کی کل تعداد 29 ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details