اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ریاست کو خصوصی درجہ دلانے کا مطالبہ ہمیشہ برقرار رہے گا' - جے کمار سنگھ نے کہا کہ حزب اختلاف کے پاس کچھ نہیں ہے

جے کمار سنگھ نے کہا کہ 'ریاست کو خصوصی درجہ دلانے کا مطالبہ ہمیشہ برقرار رہے گا، نیتیش کمار نے ریاست کو خصوصی درجہ دلانے کے لیے بہار سے دہلی تک تحریک بھی چلائی ہے'۔

'ریاست کو خصوصی درجہ دلانے کا مطالبہ ہمیشہ برقرار رہے گا'
'ریاست کو خصوصی درجہ دلانے کا مطالبہ ہمیشہ برقرار رہے گا'

By

Published : Jan 27, 2020, 6:38 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:16 AM IST


مرکزی حکومت کا عام بجٹ پیش ہونے والا ہے، اس سلسلے میں اطلاعات و ٹیکنالوجی کے وزیر جے کمار سنگھ نے کہا کہ مرکز سے بہار کو مسلسل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی عام بجٹ میں بہار کے لیے خصوصی انتظامات کے امکان ہیں،

'ریاست کو خصوصی درجہ دلانے کا مطالبہ ہمیشہ برقرار رہے گا'

جے کمار سنگھ نے کہا کہ حزب اختلاف کے پاس کچھ نہیں ہے، اس لیے ہمیشہ الزام عائد کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن این ڈی اے کی حکومت میں ریاست کو کئی فائد حاصل ہوئے ہیں، میٹرو کا کام بھی شروع ہو چھکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کو خصوصی درجہ دلانے کا مطالبہ ہمیشہ برقرار رہے گا، انہوں نے کہا کہ نیتیش کمار نے ریاست کو خصوصی درجہ دلانے کے لیے بہار سے دہلی تک تحریک چلائی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں متفقہ تجویز بہار قانون ساز اسمبلی، قانون ساز اور کونسل سے بھی بھیجی گئی تھی اور ایک کروڑ سے زائد لوگوں کی اس پر دستخط صدر جمہوریہ اور مرکزی حکومت کو ارسال کی گئی ہے تاہم ہمارا مطالبہ اب بھی پورا نہیں ہوا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 4:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details