اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بھارت۔ چین سرحد پر ملک کے جوانوں نے بے مثال قربانی پیش کی ہے ' - حکومت کی جانب سے 36 لاکھ روپے کا چیک

بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے مشرقی لداخ کے گلوان وادی میں بھارت۔ چین سرحد پر ہلاک ہوئے ملک کے بیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سپوتوں نے مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے بے مثال قربانی پیش کی ہے ۔

'بھارت۔ چین سرحد پر ملک کے جوانوں نے بے مثال قربانی پیش کی ہے '
'بھارت۔ چین سرحد پر ملک کے جوانوں نے بے مثال قربانی پیش کی ہے '

By

Published : Jun 22, 2020, 8:46 PM IST

سشیل کمار مودی نے بھارت۔ چین سرحد پر ہلاک ہوئے ضلع سمستی پور کے محی الدین نگر بلاک کے سلطان پور گاﺅں کے امن کمار کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے 36 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔


اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ بھارت ۔ چین سرحد پر ہلاک ہوئے بہار کے پانچ جوان سمیت بیس جوانوں کو ملک کے باشندے کبھی نہیں بھول سکتے ہیں۔ جوانوں نے چینی فوجیوں کا جس طرح سے ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان دی ہے اس پر بہار ہی نہیں بلکہ پورے ملک کو فخر ہے ۔


سشیل کمار مودی کے ساتھ سابق رکن اسمبلی درگا پرساد سنگھ ، بی جے پی ضلع نائب صدر شیلندر سنگھ ، ضلع جنرل سکریٹری سنیل کمار گپتا کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details