اردو

urdu

ETV Bharat / state

Janta Raj, Not Jungle Raj In Biha: بہار میں جنگل راج نہیں، جنتا راج ہے: نتیش کمار

نتیش کمار سے صحافیوں نے سوال کیا کہ بی جے پی کہہ رہی ہے، بہار میں جنگل راج واپس آگیا ہے، اس پر نتیش کمار نے سخت الفاظ میں کہا کہ بہار میں جنگل راج نہیں جنتا راج ہے۔ Nitish Kumar criticize BJP

بہار میں جنگل راج نہیں، جنتا راج ہے: نتیش کمار
بہار میں جنگل راج نہیں، جنتا راج ہے: نتیش کمار

By

Published : Sep 9, 2022, 5:28 PM IST

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار گیا میں واقع ربڑ ڈیم کے افتتاح کے بعد جیسے ہی پٹنہ لوٹے صحافیوں نے وزیر اعلیٰ کو گھیر لیا اور سوال پوچھا کہ بی جے پی کہہ رہی ہے، بہار میں جنگل راج واپس آگیا ہے، اس پر نتیش کمار نے سخت الفاظ میں کہا کہ 'بہار میں جنگل راج؟ یقین کیجئے یہاں جنگل راج نہیں جنتا راج ہے'۔ Janta Raj, not Jungle Raj in Bihar: Nitish Kumar

وزیر اعلیٰ نے سوالیہ لہجے میں پوچھا کہ ملک کی کونسی ایسی ریاست ہے جہاں کوئی واقعہ پیش نہیں آتا ہو؟ مگر ہم پابند عہد ہیں کہ یہاں اس طرح کا واقعے پر پوری طرح سے لگام لگائیں، پوری دنیا میں کہیں نہ کہیں چھوٹے بڑے واقعات پیش آتے ہی رہتے ہیں۔ تو کیا اسے جنگل راج کہیں گے۔


وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ترقی ان لوگوں کے دماغ میں ہی نہیں ہے، یہ لوگ صرف مذہب کے نام پر آپسی منافرت پیدا کرنا جانتے ہیں، کبھی مندر مسجد کے نام پر تو کبھی اذان اور بھجن کے نام پر، یہ ملک کو کہاں پہنچا دینا چاہتے ہیں، پتا نہیں۔

بھارت کے لوگ متحد ہوکر رہنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ سب کو الگ الگ کرکے راج کرنا چاہتے ہیں، قدیم تاریخ کو ختم کرنا چاہتے ہیں، آزادی کی لڑائی سے انہیں کوئی مطلب نہیں تھا، یہ لوگ الگ خیال والے ہیں۔ مگر ہمیں کام کرنے کا موقع ملا ہے، تو ہماری پوری توجہ بہار کی ترقی پر ہے، ہم نے اٹل جی کی قیادت میں بھی کتنا کام کیا تھا، اس کے بارے میں کیوں نہیں بولتے۔ Nitish Kumar criticize BJP
مزید پڑھیں:

وزیراعظم مودی کا متبادل کون ہوگا، اس پر نتیش کمار نے کہا کہ یہ وقت آنے پر معلوم ہو جائے گا، متحد ہوکر وزیراعظم کے چہرے کا فیصلہ کریں گے، لیکن ہم اس دوڑ میں نہیں ہیں، چند مہینوں میں سب کچھ پتہ چل جائے گا. 2024 انتخاب سے قبل ہم لوگ مختلف جگہوں پر اکٹھے ہوں گے۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی ابھی بیرون ملک میں ہیں، ان کے ملک لوٹنے کے بعد دوبارہ ان سے ملاقات اور 2024 کی سیاسی پالیسی پر بات کرنے کے لیے دہلی جائیں گے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details