اس موقع پر عالمہ شائستہ پروین بلیاوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین اور ہماری بہنوں کو بے دین ہونے سے واحد راستہ شریعت پر عمل اور آخرت کا خوف ہی روک سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں بگاڑ و فسا د پیدا ہو گیا ہے اس سے بچنے کے لیے اپنی بچیوں، بہنوں اور خواتین کو بے دین ہونے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ عصری تعلیم کے ساتھ شرعی تعلیم پر خاص توجہ دی جائے۔
شائستہ پروین بلیاوی نے لڑکیوں میں بڑھ رہی بے پردگی پر بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ پردہ تکلیف نہیں دیتا ہے بلکہ یہ آپ کے قیمتی حسن و جمال کو بری نظروں سے بچاتا ہے، یہ اللہ کی بڑی نعمت ہے، جن کے پاس حسن و جمال نہیں ہے وہ حسن کو نکھارنے کے لیے ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں اور جس کو اللہ نے جیسا بھی بنایا ہے اس کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے۔