جنتا دل راشٹر وادی کے قومی کنوینر اشفاق رحمان نے کہا کہ، 'یہ پہلی دفعہ ہے جب بہار حکومت میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا، یہ سب آر ایس ایس اپنے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس نے مسلمانوں کو ذہنی غلام بنا دیا ہے۔'
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اشفاق رحمان نے کہا کہ، 'کانگریس نے مسلمانوں کو ذہنی غلام بنا دیا ہے۔ مسلمانوں کے اسی ذہنی غلامی نے انہیں بندھوا مزدور کے طور پر رکھا ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ، 'اگر آج مسلمان آرجے ڈی کو ووٹ نہیں دیئے تو وہ 10 سیٹ نہیں جیت سکتی ہے اور کانگریس کو ووٹ نہیں دیں تو وہ دو سیٹ بھی نہیں جیت سکتی ہے۔'
ساتھ ہی اشفاق رحمان نے کہا کہ، 'اس لیے مسلمانوں کو ذہنی غلام بنا کر رکھا گیا ہے۔ مسلمانوں کو اور بھی خراب حالات آنے والے ہیں۔'