گیا:بہار کی سیاست میں پرشانت کشور کی انٹری ہوچکی ہے۔ ان کے جن سوراج ابھیان کے حمایت یافتہ امیدوار آفاق احمد نے سارن ٹیچر حلقے سے کامیابی حاصل کی ہے۔ بہار میں گریجویٹ اور ٹیچر حلقہ کے تحت ہوئی ووٹنگ کی گنتی جاری ہے۔ اس میں ایک نتیجہ چونکانے والا آیا ہے جن سوراج کے حمایت یافتہ امیدوار آفاق احمد نے سارن ٹیچر حلقہ میں قانون ساز کونسل کی نشست کے ضمنی انتخاب میں غیر متوقع کامیابی حاصل کی۔ ابتدائی دنوں سے پرشانت کشور کے جن سوراج ابھیان سے وابستہ آفاق احمد کو اس الیکشن میں کل 3055 ووٹ ملے۔ انہوں نے عظیم اتحاد کے امیدوار آنند پشکر کو 674 ووٹوں سے شکست دی ہے ۔
آفاق احمد مغربی چمپارن کے بیتیا کے رہنے والے ہیں ۔ وہ ضلع کے آمنہ اردو ہائی اسکول میں 35 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد وی آر ایس کے ساتھ ریٹائر ہوئے تھے۔ سماجی اور سیاسی زندگی میں سرگرم آفاق احمد نے ابتدائی دنوں سے بہار میں پرشانت کشور کی جانب سے شروع کیے گئے جن سوراج ابھیان سے جڑے تھے اور وہ پرشانت کشور کی سوچ اور وژن کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں ۔
Bihar Legislative Council Elections جن سوراج ابھیان کے امیدوار آفاق کو سارن ٹیچر نشست پر کامیابی ملی - Gaya News
جن سوراج کے حمایت یافتہ امیدوار آفاق احمد نے سارن ٹیچر حلقہ میں قانون ساز کونسل کی نشست کے ضمنی انتخاب میں غیر متوقع کامیابی حاصل کی۔
جن سوراج ابھیان کے سربراہ نے واٹس ایپ گروپ پر اپنے امیداور کی جیت کی اطلاع دی،جس کے آفاق احمد کی اس جیت پرخوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ گروپ میں کہاگیا ہے یہ ہمارے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے آفاق کی جیت ایک صدمے کی طرح ہے۔ بہار کی سیاست میں پرشانت کشور کے انٹری پر کئی طرح کے سوالات پوچھے جا رہے تھے۔ قانون ساز کونسل کے اس انتخاب میں جیت کے بعد سیاسی حلقوں میں جن سوراج ابھیان اور پرشانت کشور کو لے کر بحث تیز ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:Gaya Municipal Elections سابق میئر و ڈپٹی میئر کی انتخابات میں شکست