اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج - وزیر داخلہ اس قانون پر ایک قدم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے اب وہ بات کرنے کی دعوت دے رہے ہیں

جن ادھیکار پارٹی ارریہ کی جانب سے ضلع کلکٹریٹ احاطہ میں سی اے اے، این پی آر ،این آر سی، دستور کی حفاظت، بڑھتے کرائم، خواتین و طلباء پر بربریت اور بے روزگاری جیسے اہم مدعوں پر مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا۔

سی اے اے کے خلاف جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج
سی اے اے کے خلاف جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج

By

Published : Feb 15, 2020, 11:01 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:48 AM IST

احتجاج میں مختلف مکتب فکر و تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی اور اس قانون کے خلاف آواز بلند کی۔

اس احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے جن ادھیکار پارٹی کے ضلع صدر امتیاز انیس عرف لڈو نے کہا کہ مرکزی حکومت اس قانون کو لا کر ملک کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اس طرح کے قانون لائی ہے تاکہ عوام مہنگائی، بے روزگاری، کسان خود کشی کے خلاف سوال نہ کرے اور اس میں الجھا کر رکھے۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے امارت شرعیہ پٹنہ کے نائب ناظم مفتی سہراب عالم ندوی نے کہا کہ جو وزیر داخلہ اس قانون پر ایک قدم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے اب وہ بات کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

سی اے اے کے خلاف جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج

اس موقع پر خواتین بھی کثیر تعداد میں موجود تھی جو مسلسل اس قانون کی مخالفت میں سڑکوں پر ہے. اس احتجاجی جلسہ سے قاضی شہر مفتی عتیق اللہ رحمانی ، شہباز عالم، ثاقب عثمانی، ستیش کمار، فیروز عالم، طارق شہزاد وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details