اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jan Adhikar Party protest: پٹنہ میں مرکزی حکومت کے خلاف جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج - Protest of Jan Adhikar Party in Patna

بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے حوالے سے آج جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف پٹنہ میں زبردست احتجاج Jan Adhikar Party protest کیا۔

پٹنہ میں مرکزی حکومت کے خلاف جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج
پٹنہ میں مرکزی حکومت کے خلاف جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج

By

Published : Jan 11, 2022, 4:21 PM IST

بہار کی دارالحکومت پٹنہ میں آج جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان نے اپنے دیگر مطالبات کے پیش نظر مرکزی حکومت کے خلاف جم کر احتجاج Jan Adhikar Party protest کیا۔

اس دوران جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان نے پٹنہ سچیوالے ہالٹ پر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کئی ٹرینوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن احتجاج کو دیکھتے ہوئے وہاں پہلے سے موجود پولس اہلکاروں نے احتجاجیوں کو جبراََ ہٹایا اور درجنوں کارکنان کو حراست میں بھی لیا جسے بعد میں چھوڑ دیا گیا۔

ویڈیو
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جن ادھیکار پارٹی کے کارکن ایڈوکیٹ دنیش سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ کسانوں کے لیے ایم ایس پی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسانوں کو فائدہ ہوسکے گا۔ اور بہار انتخاب سے قبل وزیر اعظم نے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا اعلان Demand for special status for Bihar کیا تھا مگر اب تک اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اس دونوں مطالبات کے حوالے سے آج جن ادھیکار پارٹی سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے اور جن ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے تک جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج جری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details