اردو

urdu

ETV Bharat / state

جمعیت العلماء ارریہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد

بہار میں آئے خوفناک سیلاب کے سبب ریاست کے تقریباً 55 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں جمعیت العلمأ ارریہ نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد فراہم کیں۔

By

Published : Jul 19, 2019, 7:16 PM IST

جمعیت العلماء ارریہ

جمعیت العلمأ ارریہ کے ضلع صدر ڈاکٹر عابد حسین نے اس تعلق سے بتایا کہ ضلع ارریہ میں جمعیت کے کارکنان اور اس سے وابستہ افراد سے امداد جمع کرکے سیلاب زدگان کو پہنچا رہے ہیں۔ اور جمعیت کے اراکین الگ الگ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

ڈاکٹر عابد حسین نے یہ بھی بتایا کہ' اس کے بعد جیسے جیسے امداد میں اضافہ ہوگا جمعیت کے اراکین سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں بھی پہنچ کر راحت رسانی کا کام کریں گے اور اس کام کے لیےکارکنان پوری طرح سے تیار ہیں'۔

جمعیۃ کے ضلع جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی نے کہا کہ 'ریاست میں جب ہر سال سیلاب آتا ہے تو پھر انتظامیہ اس سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی تیاری کیوں نہیں کر لیتی اور اس تباہی سے بچنے کے لیے حکومت سخت قدم کیوں نہیں اٹھاتی'۔

جمعیت العلماء ارریہ

انھوں نے مزید کہا کہ' اس سیلاب میں درجنوں افراد کی موت ہوئی، ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے کتنے مویشیوں کی جانیں چلی گئیں لیکن حکومت کا اس معاملے میں نہایت سست رویہ رہا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details