جمعیت علماء کے ان ارکان کے مطابق ابھی تک 56 گاؤں میں مکاتب کے ذریعہ تعلیم کا نظام قائم کرچکے ہیں۔ گڈا ضلع آدی واسی اکثریت والا ضلع ہے، لیکن یہاں بسنترائے اور مہگاما جیسے بلاک میں مسلمانوں کی اچھی آبادی ہے اور جمیعت کے ان ارکان نے انہیں علاقوں میں واقع گاؤں میں تعلیم، تجارت، مقامی لیڈرشپ اور جمعیت کی ممبر سازی کی مہم چلا رکھی ہے اور اس میں ان لوگوں کو اس میں بڑی حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔
کورونا کی وجہ سے مدارس بند ہونے کے باعث ایک اندازے کے مطابق پورے بھارت میں مدارس میں تعلیم و تدریس کا کام انجام دینے والے 80 لاکھ مسلم نوجوان بے روزگار ہوئے ہیں، لہذا یہ لوگ ایسے لوگوں کو اپنے مکاتب کے نظام سے جوڑ رہے ہیں جو مدارس بند ہونے کی وجہ سے گھروں میں بیکار بیٹھے ہیں۔