اردو

urdu

ETV Bharat / state

Save Democracy Conference in Patna فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف ہمیں متحد ہونا ہوگا، مفتی خالد نیموی

جمعیت علمائے ہند ملک گیر سطح پر تحفظ جمہوریت کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے۔ اسی کڑی میں جمعیت کی بہار اکائی نے بھی پٹنہ میں اجلاس عام کا اہتمام کیا۔ تنظیم کی اس پہل پر بیگو سرائے جمعیت علماء کے ضلع صدر و معروف عالم دین مفتی خالد نیموی نے کہا کہ یہ کانفرنس ملک کے جمہوریت کی حفاظت میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ Jamiat Ulema E Hind Bihar

تحفظ جمہوریت کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگا: مفتی خالد نیموی
تحفظ جمہوریت کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگا: مفتی خالد نیموی

By

Published : Feb 25, 2023, 1:44 PM IST

تحفظ جمہوریت کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگا: مفتی خالد نیموی

پٹنہ: دارالحکومت پٹنہ میں 25 فروری کو جمعیت علما بہار کے زیر اہتمام یک روزہ گیارہواں عظیم الشان صوبائی اجلاس عام بعنوان تحفظ جمہوریت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جمعیت کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی کی صدارت میں یہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس میں ریاست و بیرون ریاست سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کے تعلق سے بیگو سرائے جمعیت علماء کے ضلع صدر و معروف عالم دین مفتی خالد نیموی نے کہا کہ یہ اجلاس ملک کے جمہوریت کی حفاظت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ بہار کی سرزمین نے ہمیشہ سے تحریک پیدا کی ہے جس کے دوررس نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس اجلاس بھی اسی نوعیت کے نتائج ملنے کا امکان ہے۔ ملک کی دوسری ریاستوں میں بھی اس کی طرح کی کانفرنس منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Maulana Arshad Madani in Patna مولانا ارشد مدنی اور وزیر داخلہ امت شاہ پٹنہ میں، حفاظت کے سخت انتظامات

انہوں نے کہاکہ اجلاس میں ملک کے موجودہ پالیسیوں پر علماء کرام نے گفتگو کی۔ جس طرح فرقہ پرستی اور منافرت کو منصوبہ بند طریقوں سے انجام دیا جا رہا ہے، اس کے خلاف ہمیں متحد ہونا ہوگا۔ اس میں ہمیں تمام برادران وطن اور تمام ملی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا، تبھی ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ مفتی خالد نیموی نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں آئین کے مطابق تمام مذاہب کو اپنے تشخص کے ساتھ رہنے اور زندگی گزارنے کا اختیار حاصل ہے۔ مگر ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں آئین میں مداخلت کا اندیشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ اسی کی پاسداری اور جمہوری حقوق کی حفاظت کے لئے یہ کانفرنس ملک گیر سطح پر منعقد ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details