ضلع:ریاست بہار کے گیا میں جمعیت علماء ہند (بہار)کی ایک اہم نششت مدرسہ ترتیل القرآن پنہر مسجد میں منعقد ہوئی۔قاری محمد فتح اللہ قدوسی (ریاستی نائب صدر جمیعت علماء) نے اس کی صدرات کی۔ میٹنگ میں ملک کے موجودہ حالات اور مسلم معاشرے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.Jamiat Ulama Hind Meeting In Gaya Bihar
مسلم معاشرہ کی اصلاح کے لئے ' اصلاح معاشرہ کمیٹی ' تشکیل دی گئی۔بردارن وطن کے درمیان بھائی چارگی قائم کرنے کے لئے سدبھاؤناکمیٹی بنائی گئی.ساتھ ہی یہ فیصلہ ہوا کہ آئندہ 24 ستمبر کو بلند میرج ہال گیا میں سدبھاؤنا کانفرنس کا انعقاد ہو گا۔اس میں مختلف مذاہب کے لوگوں کی شرکت ہوگی۔اس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔