جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امروہہ کے شیخ الحدیث اور دینی تعلیمی بورڈ یوپی کے صدر قاری محمد عفان منصور پوری نے دینی اور عصری تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابریں اپنی ذمہ داری ادا کرکے چلے گئے، جس کے نتیجے میں ہم لوگ اپنی تہذیب اور روایات کے ساتھ زندہ ہیں لیکن اگر ہم نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو ہم آنے والی نسلوں کے ایمان کے تحفظ کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں۔Jasla On Muslim Education In Bhagalpur
جلسہ کی صدارت ملی تعلیمی بورڈ کے صدر حضرت مولانا مفتی نوشاد نوری نے کی، انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں فضول خرچی عام ہے لیکن ہماری نظر ان غریب بچوں پر نہیں پڑتی جو غریبی کی وجہ سے تعلیم سے محروم Muslim Education In Bhagalpur ہیں۔ جب کہ جلسہ کی نظامت بورڈ کے سکریٹری مفتی امانت علی قاسمی نے انجام دیا۔ نظامت کے دوران انہوں نے بچوں سے اپیل کی کہ وہ معاشی مجبوری کی بناء پر اپنی تعلیم منقطع نہ کریں۔